کراچی :سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سعودی عرب سے ملنے والی اربوں ڈا لرز کی رقم ملنے پر حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے ۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے اعلان کیا گیا سعودی عرب سے پاکستان کو دو ارب ڈالرز مل چکے ہیں ، اس کے بعد سرمایہ کاروں نے کھل کر دلچسپی کا اظہار کیا، اسی دوران تیزی ایک موقع پر600 پوائنٹس کی سطح چھو گیا تھا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 570 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45155.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ جبکہ 24 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 894 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات اوردوست ممالک سے ملنے والی اربوں ڈالرز کے امداد کے باعث غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔