"پٹھان" کے بعد" جوان"،شاہ رخ کے نئے روپ کے سوشل میڈیا پر چرچے

04:56 PM, 11 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے نئے روپ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ فلم"پٹھان " کے بعد اب  ان کی فلم" جوان" ریلیز ہونے والی ہے۔  فلم" پٹھان" بالی ڈ کی بلاک  بسٹر فلم تھی ۔ تاہم اب "جوان" کے ٹریلرز کو دیکھ کر فلم مبصرین اس کی کامیابی کے بارے میں تبصرے کررہےہیں۔  اس فلم میں شاہ رخ خان کے مختلف روپ ہیں جس کےسوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

یوٹیوب پر" جوان "کے پری ویو پر  تین کروڑ سے زیادہ ویوز آچکے ہیں اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ موضوع ٹرینڈ کر رہا ہے۔اس ایکشن فلم کے ہدایتکار اٹلی کمار ہیں جو جنوبی انڈیا کی فلمی صنعت میں ایک بڑا نام ہیں جو اسی طرز کی فلموں کے لیے مقبول ہیں۔اس فلم کو شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ گوروو ورما شریک پروڈیوسر ہیں۔" جوان" سات ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔پہلے یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہونا تھی مگر اس کی تیاری میں تاخیر ہوئی اور ریلیز کی تاریخ آگے کر دی گئی۔


فلم میں شاہ رخ کے ساتھ ساتھ ایک بڑی کاسٹ ہے جس میں دیپیکا پڈوکون، ثانیہ ملہوترا، پریامنی، گرجیا اوک، سنجیتا بھٹیاچاریا، لہار خان، عالیہ قریشی، ریدھی دوگرا، سنیل گروور اور موکیش چھابرا شامل ہیں۔فلم ناقد اور بالی وڈ تجزیہ کار ترن آدھرش نے ٹویٹ کیاکہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم۔‘ انہوں نے جوان کی ابتدائی جھلکیوں کی تعریف کی ہے۔

شاہ رخ خان کو  فلم"جوان" کی پری ویو لائنز کوبولتے ہوئے دکھایاگیا ہے کہ "میں کون ہوں؟ کون نہیں؟ پتا نہیں۔ ماں کو کیا وعدہ ہوں یا ادھورا ایک ارادہ ہوں؟ میں اچھا ہوں، برا ہوں؟ پنیے ہوں یا پاپ ہوں؟ یہ خود سے پوچھنا کیوں کہ میں بھی آپ ہوں! ریڈی؟ ۔۔۔ جب میں ولن بنتا ہوں نا تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹِک نہیں سکتا!‘

شاہ رُخ کی سابقہ فلم پٹھان ایک بلاک بسٹر ہٹ فلم تھی۔ اس کے بعد سے ان کے فینز کو فلم ’جوان‘ کی ابتدائی جھلکیوں کا انتظار تھا۔
سوشل میڈیا پرکہا جا رہا ہے کہ" جوان "کی کامیابی پٹھان کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ تاہم اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن شائقین اس کے پری ویو کو سراہ ضرور رہے ہیں۔

مزیدخبریں