اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کوبھی آموں کا تحفہ ملا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کو بنگلہ دیش کی طرف سے آموں کا تحفہ بھجوایاگیاہے۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا ہے وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔