سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

03:01 PM, 11 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آتے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیز ی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے لے کر اب تک 463 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور اس وقت مارکیٹ کا انڈیکس 45049 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے جو 14 مہیینے کی بلند ترین سطح ہے۔

سٹاک بروکرز کےمطابق مارکیٹ میں صبح سے کاروبار کا آغاز مثبت تھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دو ارب ڈالر کی رقم کے جمع ہونے کی خبر کے بعد مارکیٹ میں مزید تیزی آئی۔

سٹاک بروکرز کے مطابق سعودی دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کے بعد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں