اسرائیلی بیان کا سیاسی محرک ہے، فلسطینیوں پر ظلم کرنے والے ملک کی نصیحت کی ضرورت نہیں: دفتر خارجہ 

02:07 PM, 11 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی یونیورسل پریاڈک رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی ہے نیز فلسطینیوں پر مظالم کرنے والے ملک اسرائیل کی نصیحت کی پاکستان کو ضرورت نہیں۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کو سفارشات پیش کیں کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن، مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔

دفتر خارجہ نے انڈیپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اسرائیلی بیانیے کا سیاسی محرک بنیادی طور پر سیشن کے مثبت لہجے اور ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی طویل تاریخ پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ میں اسرائیلی مشورے کی یقینی طور پر کوئی ضرورت نہیں سمجھتا۔

مزیدخبریں