مون سون بارشیں، 86 افراد جاں بحق، کم از کم 151 زخمی

مون سون بارشیں، 86 افراد جاں بحق، کم از کم 151 زخمی
سورس: File

اسلام آباد:  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کی جانب سے  کہا گیاکہ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں منگل کو 25 جون سے کم از کم 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس سے جان و مال کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  سندھ  اور پنجاب سے  چھ افراد  زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد  زخمی ہوئے ہیں۔


مجموعی طور پر، پنجاب 52 اموات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں 20، بلوچستان میں چھ، سندھ میں پانچ اور آزاد جموں و کشمیر میں تین ہلاکتیں ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 37 بچے بھی شامل ہیں جب کہ مختلف واقعات میں 33 مرد اور 16 خواتین بھی جاں بحق ہو چکی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ریکارڈ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے کم از کم 151 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 56 مرد، 43 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں۔

اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے کل 97 مکانات کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کی پیش گوئی میں دریائے راوی میں جسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

مصنف کے بارے میں