آخری رکاوٹ بھی دور : آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند

12:06 PM, 11 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند ہو گیا۔آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان  پر اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ  مان لیا۔

آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر عملے کی سطح پر معاہدہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اس فنانسنگ گیپ  پلان  کے تحت آئی ایم ایف عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک، چین، سعودیہ، یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے اس پلان  کے مطابق  رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔سعودیہ عرب سے 2 ارب ڈالر (جو سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں) اور یو اے ای سے 1 ارب ڈالر  (ممکنہ طور پر آج آجائیں گے)کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

مزید براں ایشیائی ترقیاتی بنک سے 50 کروڑ ڈالر اور عالمی بنک سے 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔ان سب ممالک اور بنکس سے فنانسنگ کی یقین دہانی کے بعد  آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔ 

واضح رہےکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہو گا جس میں بورڈ پاکستان کےلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

مزیدخبریں