گزشتہ ہفتہ دنیا بھر میں گرم ترین ریکارڈ : اقوام متحدہ

گزشتہ ہفتہ دنیا بھر میں گرم ترین ریکارڈ : اقوام متحدہ
سورس: File

پیرس: جولائی کا آغاززمین کے لیے ریکارڈ پر گرم ترین ہفتہ رہا۔ڈبلیو ایم او کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں  ریکارڈ پر گرم ترین ہفتہ رہا جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ال نینو موسمی طرز کے ابتدائی مراحل کے بعد جون کو ریکارڈ پر گرم ترین قرار دیا گیا۔

ڈبلیو ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ درجہ حرارت خشکی اور سمندروں دونوں جگہوں پر ریکارڈ توڑ رہا ہے، جس میں ماحولیاتی نظام اور ماحولیات پر ممکنہ طور پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ڈبلیو ایم او کے کلائمیٹ سروسز کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ہیوٹ نے کہا کہ ہم توقع کر سکتے ہیں کہ درجہ حرارت کے مزید ریکارڈز گر جائیں گے کیونکہ ایل نینو مزید اوپر کی طرف جائے گا اور یہ اثرات 2024 تک پھیل جائیں گے۔

ڈبلیو ایم او نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر کے شراکت داروں کے مختلف ڈیٹا سیٹس کو دیکھا ہے اور یہ صورتحال زمین کے لئے  بہت  تشویشناک ہے۔ 

یوروپ کی آب و ہوا کی نگرانی کرنے والی سروس کوپرنیکس نے کہا کہ اس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہفتے کے شروع میں کئی ریکارڈ توڑ دنوں کے بعد جمعرات کو عالمی اوسط درجہ حرارت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ ابھی ہم جس صورت حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اس کا مظاہرہ یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی قابو سے باہر ہے۔ فصلوں کے مرجھانے، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگل کی آگ کے خطرے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ، معمول سے زیادہ درجہ حرارت بھی ہیٹ اسٹروک اور ڈی ہائیڈریشن سے لے کر قلبی تناؤ تک صحت کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گزشتہ برس یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمیوں کے دوران گرمی کی وجہ سے 61,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق زیادہ تر اموات 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تھیں اور گرمی کی وجہ سے مرنے والوں میں 63 فیصد خواتین تھیں۔

1800 کی دہائی کے وسط سے لے کر اب تک دنیا میں اوسطاً 1.2 سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت بڑھا ہے، جس میں شدید گرمی کی لہریں، کچھ علاقوں میں زیادہ شدید خشک سالی اور سمندروں کے بڑھتے ہوئے طوفانوں سمیت شدید موسم شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں