واشنگٹن: امریکی کامیڈین سارہ سلورمین اور دو دیگر مصنفین نے اوپن اے آئی کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کرا دیا ہے۔
مدعیان نے کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ بغیر اجازت اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے ان کے کاموں کا استعمال کر رہی ہے۔
تینوں نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا، اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا کے اوپن سورس ماڈلز نے بھی تربیتی مقاصد کے لیے ان کی کتابوں کے پائریٹڈ ڈاؤن لوڈز کا استعمال کیا۔
تینوں کے وکلاء نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ OpenAI اور Meta کے زیر استعمال زیادہ تر تربیتی مواد کاپی رائٹ شدہ کاموں سے آتا ہے جن میں مدعیان کی لکھی ہوئی کتابیں بھی شامل ہیں جنہیں OpenAI اور Meta نے بغیر رضامندی، کریڈٹ کے بغیر اور معاوضے کے بغیر کاپی کیا ہے۔