عثمان بزدار نے پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے لیکن ہم نے قبول کرنے سے انکار کردیا: فردوس عاشق اعوان

11:15 AM, 11 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے سب سے زیادہ رابطہ کیا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے عثمان بزدار کوقبول کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار ریسٹ پر جانا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں وہ اریسٹ پرجائیں ۔ واٹس ایپ پر چلنے والی پنجاب حکومت کی ڈوریاں بنی گالہ میں بیٹھی شخصیت ہلاتی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔ 

مزیدخبریں