اسمبلیاں 11 اگست کو تحلیل، نومبر میں انتخابات، پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو ٹکٹ ملیں گے: نواز شریف کا فیصلہ 

10:13 AM, 11 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

جدہ : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ موجودہ حکومت 11 یا 12 اگست کو تحلیل کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کو راضی کرکے ٹاسک دیتے ہوئے سربراہ پی ٹی ایم کو دبئی مدعو کیا ہے۔ 

 نوازشریف کی طرف سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتارا جائیگا۔ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں مکمل کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے ۔نواز شریف کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں اورقانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں