سندھ میں حالیہ بارشوں کے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری

05:25 PM, 11 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران جانی نقصان کے اعداد و شمارجاری کر دئیے ہیں۔ 
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں 20 جون سے 10 جولائی تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ 
ترجمان نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے 6 افراد کا تعلق ضلع شرقی اور 4 کا کورنگی سے ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی، ضلع وسطی، ضلع غربی اور ملیر میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ٹھٹھہ میں 9، خیرپور میں 2 اور سکھر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج اور رینجرز کے جوان پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 
بارشوں سے کراچی بالخصوص جنوبی علاقوں میں گزشتہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوئی اور چند علاقوں میں 106 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

مزیدخبریں