راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان دوسری طرف ہیں، سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کیلئے بہتر ہو گا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔