کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسعید غنی پھر کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’میری طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی۔ چار روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہو چکا ہوں۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو آئیسولیٹ کیا ہوا ہے۔ معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔‘
میری طبعیت گذشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی چار روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کرونا میں مبتلا ہوچکا ہوں۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو isolate کیا ہوا ہے۔ معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) July 11, 2022
واضح رہے کہ سعید غنی اس سے قبل مارچ 2020ءمیں بھی کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر کورونا وائرس کی کوئی علامات محسوس نہیں ہو رہیں اور خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن میں رہ کر ادا کر رہا ہوں۔