ٹوئٹر کا روزانہ کی بنیاد پر 10 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ

ٹوئٹر کا روزانہ کی بنیاد پر 10 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ

کیلیفورنیا: ٹوئٹر انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے روزانہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام ٹوئٹر اکاؤنٹس کے تقریباً 20 فیصد اکاؤنٹس جعلی ہونے کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کو صاف و شفاف بنانے کیلئے روانہ کی بنیاد پر 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کئے جا رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی کے بعد دی گئی ایک پریس بریفنگ میں پیش کئے گئے۔ 
یاد رہے کہ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی انہیں پلیٹ فار پر 5 فیصد سے کم جعلی اکاؤنٹس ہونے کے ثبوت دے ورنہ وہ یہ ڈیل ختم کر دیں گے۔

مصنف کے بارے میں