کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان

10:48 AM, 11 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج پھر کراچی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش برسانے والے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادلوں کی شہر میں موجودگی کے باعث مختلف علاقوں میں دن بھر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ 
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق بحیرہ عرب سے بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ اس وجہ سے شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور کل شام تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ 

مزیدخبریں