لاہور: پولیس نے لاہور کی نشتر کالونی میں میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی نشان دہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرالی گئی ہے۔
متاثرہ لڑکی ایف آئی آر میں میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم کی قرض اسکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلایا اور نشتر کالونی کے ایک مکان میں اسلحے کے زور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ملزم سے 2 ماہ قبل الیکٹرونکس کی اشیا خریدی تھیں اور ان سے جان پہچان ہوگئی تھی اور ایک ہفتے قبل ملزم نے انہیں بتایا کہ وہ وزیراعظم کی قرضہ اسکیم سے قرضہ لے کر دیں گے۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے نہیں قرض دلانے کے لیے بلایا اور ایک گھر میں لے کر گیا جہاں پہلے سے موجود دو نامعلوم افراد نے مجھ پر اسلحہ تان لیا اور ملزم نے 2 گھنٹے تک زیادتی کی۔
پولیس نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے اور ملزم کو کل ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا جائے گا اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملزم کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔ پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔