نوواک جوکووچ نے چھٹی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

10:15 PM, 11 Jul, 2021

ومبلڈن : سربیا کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں اٹلی کے میٹیو برٹینی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق سربین سٹار  ومبلڈن کا چھٹا اور گرینڈ سلام کا بیسواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے سٹریٹ سیٹ میں کینیڈا کے ڈینس شپاوالووکو شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ لان ٹینس میں ومبلڈن ٹورنامنٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس کے فاتح کو ناصرف عالمی طور پر سراہا جاتا ہے بلکہ اس کی رینکنگ بھی بہتر ہو جاتی ہے ۔ ومبلڈن ٹورنامنٹ آل انگلینڈ لان ٹینس کلب اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام ہر سال گراس کورٹ پر کرایا جاتا ہے۔

ومبلڈن چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے ایک بڑا ایونٹ ہے۔ یہ سب سے پرانا ایونٹ بھی ہے جس کا آغاز 1877ء میں ہوا تھا۔

مزیدخبریں