کورونا کیسز میں اضافہ، بلوچستان حکومت کا جمعے کے دن مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

09:33 PM, 11 Jul, 2021

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث صوبے میں جمعے کے دن تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ 

 ترجمان بلوچستان حکومت  لیاقت شاہوانی نےکہاہےکہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کورونا کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے ۔ 

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز اور دیگر جگہوں پر ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا، بلوچستان میں مارکیٹیں اور بازار رات 10 بجے کے بعد بند ہوں گے۔ اس کے علاوہ جمعے کے دن تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش سے آپریٹ کر سکیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا کی شرح رپورٹ ہوئی کیونکہ عید قرباں قریب آتے ہی بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے اور ہمسایہ ممالک میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اثرات ہم پر پڑھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کی شر ح برقرار ہے گذشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 9.43 فیصدرہی جب کہ دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8.39 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں