آزاد کشمیر انتخابات : وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

آزاد کشمیر انتخابات : وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے آزاد کشمیر  انتخابات سے  متعلق اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس کل سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم  عمران خان کل لاہور  میں ہوں گے ۔اس لیے  ویڈیو لنک کےذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات 25 جولائی کو ہو رہے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ  ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہے ۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم مریم نواز شریف چلا رہی ہیں۔ دونوں کی طرف سے تحریک انصاف خصوصاً وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

تحریک انصاف آزاد کشمیر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور وزیراعظم عمران خان کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔