اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو افغانستان میں بدامنی اور کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے جیسے دوخطرات لاحق ہیں۔
صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو دو خطرات لاحق ہیں۔ ایک افغانستان میں بدامنی، جس پر ہمیں اُمید ہےکہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی۔
پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو دو خطرات لاحق ہیں۔ ایک افغانستان میں بدامنی، جس پر ہمیں اُمید ہےکہ طالبان اور انکے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی۔ دوسرا، کورونا کیسز کی تعداد میں ممکنہ اضافہ۔ عید کے دوران احتیاط کریں۔ حفاظتی تدابیر: ماسک، سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔ pic.twitter.com/5qDlZ3BFJ6
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 11, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا کورونا کیسز کی تعداد میں ممکنہ اضافہ، عوام عید کے دوران احتیاط کریں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔