عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

04:31 PM, 11 Jul, 2021

دبئی : متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 4 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر 19 جولائی سے 22 جولائی تک بند ہوں گے۔ 

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق چار سرکاری چھٹیوں کے ساتھ دو چھٹیاں ویک اینڈ کی ہوں گی ۔ اس طرح یواے ای میں عید کی کل چھٹیاں 6 ہوں گی۔ اور 25 جولائی بروز اتوار سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل منائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ 

پاکستان میں وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عید پر پیر 19 جولائی سے جمعہ 23 جولائی تک 5 چھٹیاں دے رہی ہے ۔ سرکاری ملازم ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ 9 چھٹیاں کریں گے۔ 

مزیدخبریں