اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انھوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے ہیں ، یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں ۔
اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا بچے مفرور کرا دئیے ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے ؟
شہبازشریف پر الزام ہے کہ انھوں نے 25ارب روپیہ جعلسازی سے پاکستان سےباہر بھیجایہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئ اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں FIA کی تفتیشی ٹیم کوکسی سوال کا جواب دینےکو تیارنہیں کہتےہیں بچوں کو پتہ ہو گا بچے مفرور کرا دئیے ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 11, 2021
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ آج شہباز شریف صاب نے نئی رنگ بازی کی ہے کہ ایف آئی اے کے افسران ان کو ہراساں کر رہے ہیں ۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان سے جب پوچھو لوٹا ہوا پیسا کہاں سے آیا ، یہ ہراساں ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے آج عدالت میں بھی ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ، جس پر معزز عدالت سے عزت افزائی کرائی گئی ۔ حضور لوٹ مار اور جعلی ٹی ٹی کا جواب دیں ۔ ڈرامے بہت ہو چکے ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے آج الزام لگایا تھا کہ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے ان سے اچھا سلوک نہیں کیا ۔ جبکہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں ۔