لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد  

12:49 PM, 11 Jul, 2021

لاہور: (رپورٹر، محمد بلال) لاہور کے علاقے ڈیفنس (بی) میں ایک گھر سے ایک ماڈل کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کا نام نایاب اور عمر 29 سال بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی نے پولیس کو دی۔ اس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، اس کے گلے پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔ مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے ماڈل نایاب کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ تفتیش کے دوران اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تھی۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں