نیویارک: سابق امریکی صدر باراک اومابا نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ ان دنوں اپنے فارغ اوقات میں موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جن گلوکاروں کی لسٹ جاری کی ہے ان میں ہونہار پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہیں۔
باراک اوباما نے گلوکاروں کی یہ لسٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری اس لسٹ میں پرانے اور نئے گانے شامل ہیں۔
سابق امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرا اس موسم گرما میں اپنے خاندان اور دوستوں کیساتھ مل بیٹھنے کا پروگرام ہے۔
With so many folks getting together with family and friends, there’s a lot to celebrate this summer. Here’s a playlist of songs I’ve been listening to lately—it's a mix of old and new, household names and emerging artists, and a whole lot in between. pic.twitter.com/xwTPun9wsw
— Barack Obama (@BarackObama) July 10, 2021
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ان گلوکاروں کی لسٹ جاری کی جن کے گانے وہ شوق سے سن رہے ہیں، ان میں نوجوان گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہیں، انہوں نے مشہور غزل محبت کرنے والے کم نہ ہونگے گائی جسے سن کر سابق امریکی صدر اوباما بھی ان کے مداح بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ مشہور غزل ''محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے'' کو لیجنڈ گلوکار مہدی حسن نے گایا تھا۔
اس غزل کی شاعری حفیظ ہوشیار پوری کے قلم کی دین ہے۔ اس غزل کو بعد ازاں بہت سے گلوکاروں نے اپنے انداز میں سامعین کیلئے پیش کیا لیکن عروج آفتاب کا انداز سب سے جداگانہ ہے جس کے باراک اوباما بھی معترف ہیں۔