مظفر آباد: ایل اے ون ڈویال میں پلی کی تعمیر کیلئے علی امین گنڈا پور کی رقم دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ڈی آراو میر پور نے پی ٹی آئی امیدوار اظہر صدیق کی نااہلی کیلئے سفارشات بھجوا دیں
تفصیل کے مطابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی "دریا دلی "نے پی ٹی آئی امیدوار کی اہلیت داؤ پر لگا دی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر میرپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایل اے ون ڈدیال سے پی ٹی آئی کے امیدوار اظہر صادق کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو سفارشات ارسال کر دی ہیں۔
وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم کے دوران ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی۔ تحقیقات کے بعد علی امین گنڈاپور کی پلی کی تعمیر کیلئے دیئے گئے چار لاکھ پچھتر ہزار روپے ریکور کر لیے گئے ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر میرپور نے امیدوار اظہر صدیق کی اناہلی کیلئے سفارشات بھیج دیں۔