اسلام آباد: سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز یونین آف پاکستان کے ملک بھر میں انتخابات 2021-23ء منعقد کئے گئے جس میں پھول گروپ نے فیصلہ کُن برتری حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ لاہور میں مقابلہ یکطرفہ رہا اور پھول گروپ نے ننانوے فیصد ووٹوں سے فتح سمیٹی۔
انتخابات میں پھول گروپ نے کُل 2 ہزار 196 ووٹوں میں سے ایک ہزار 760 ووٹ حاصل کرکے کلین سوئپ کر لیا جبکہ مخالف گروپ صرف 319 ووٹ ہی حاصل کر سکا۔
سیکرٹری لیگل افئیر فصیح الدین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جیت اصل میں ورکرز کی جیت ہے۔ نائب صدر وسیم ملک نے کہا کہ بھاری مارجن سے فتح ورکرز کا پھول گروپ پر اعتماد کا نتیجہ ہے جبکہ سینئر نائب صدر ساجد علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مزدوروں کی خوشحالی اور مزدوروں کے بچوں کے لیئے روزگار کےنئے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ لوگوں کے گھروں میں خوشحالی آسکے۔