اسلام آباد: وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اپنے حلقے فورٹ منرو آمد پر ناخوشگوار واقعہ ۔ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں وزیر مملکت کے خلاف نعرے بازی ، واپس جاﺅ یہاں نہ آﺅ کے نعرے لگائے گئے ۔ گاڑی پر لوگوں کا پتھراﺅ ۔
زرتاج گل نے الزام اویس لغاری پر دھر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں ایک ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دی ۔ عوام نے واپس جاﺅ ، یہاں نہ آﺅ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔ لیکن وزیر مملکت زرتاج گل ہوٹل میں لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں ۔ ناخوشگوار واقعہ کے وقت پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔
وزیر مملکت نے اپنے خلاف مہم جوئی کا سارا الزام لیگی راہنما اویس لغاری پر دھر دیا ۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں کچھ لوگوں کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ میں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرائی ہیں ۔
اویس لغاری نے میرے اوپر حملہ کروانے کی کوشش کی وہ معصوم لوگوں کو تنگ کرتے ہیں میرا مقابلہ جاگیردارانہ نظام سے ہے شکست ان لوگوں کا مقدر رہے گی ۔