پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
کامران بنگش کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجمل وزیر سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا، کامران بنگش خیبرپختونخوا کو نئے مشیرا طلاعات مقرر کر دیا گیا.
کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔