لاس اینجلس :سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹا گرام نے امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معذرت کی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ہفتے 23 سالہ فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے امریکی پاسپورٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی جائے پیدائش فلسطین ہے۔
بیلا حدید نے اپنے تین کروڑ سے زیادہ فالوورز کے ساتھ انسٹا گرام کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا جس میں آگاہ کیا گیا تھا کہ ان کی پوسٹ ایپلی کیشن کی کمیونٹی پالیسی کے مطابق نہ ہونے کے باعث ہٹا دی گئی ہے۔
امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے اکاؤنٹ پر انسٹاگرام کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر انہیں اپنے والد کی جائے پیدائش فلسطین ہونے پر فخر ہے، تو ان کی پوسٹ کا کونسا حصہ کمیونٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسٹاگرامواضع کرے کہ کس طرح سے ان کی پوسٹ ہراسانی یا جنسی مواد کی تشہیر کرتی ہے۔