ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، محمد علی حسینی

10:59 AM, 11 Jul, 2020

اسلام آباد :ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی اور امن کو ترجیح دی ہے۔

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

گرفتار مجرم عزیز بلوچ سے متعلق وضاحتی بیان میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ ا یران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو زیادہ تر تیسری قوتوں کی بدنیتی پر مبنی کوششوں کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں ہمیشہ اعادہ کیا گیا کہ ایران دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سکیو رٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو  تیار ہے۔

مزیدخبریں