چیف جسٹس کا تیزاب گردی کے ملزم کو معاف کرنے سے انکار

08:03 PM, 11 Jul, 2019

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ تیزاب گردی قتل سے بھی بڑا جرم ہے ، چیف جسٹس نے تیزاب گردی کے ملزم کی معافی کی درخواست مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تیزاب گردی کے ملزم کی معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تیزاب گردی قتل سے بھی بڑا جرم ہے ، کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ان کے موکل کو معا ف کر دیا ہے.

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے ، انھوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون بے شک معاف کر دے لیکن قانون تیزاب گردی کے ملزم کو معاف نہیں کر سکتا ہے ۔

مزیدخبریں