لاہور : معروف پاکستانی اداکار شان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے معروف ہالی ووڈ فلم دی لائن کنگ کو ہندی میں ڈب کرنے پر ناراضگی کا اظہار کر دیا ، کہتے ہیں شاہ رخ نے اپنی آواز سے فلم کو مزاحیہ بنا دیا ہے ۔
Mera Simba.. #TheLionKing @disneyfilmindia pic.twitter.com/kC66BMBOVE
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 11, 2019
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے معروف ہالی ووڈ فلم دی لائن کنگ کو ہندی زبان میں مترجم کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے شاہ رخ خان نے فلم کو مزاحیہ بنا دیا ہے .
Mera Simba.. #TheLionKing @disneyfilmindia pic.twitter.com/kC66BMBOVE
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 11, 2019
اداکاروں کو سمجھنا چاہئے کہ اس فلم کے پیچھے کتنی محنت ہے ؟ اور وہ اپنی عارضی آواز سے اس کی اصل کہانی کو مزید مزاحیہ بنا رہے ہیں ، فلم کا ڈائریکٹر اور مصنف بھی اس آواز پر ہنس رہے ہوں گے ۔