ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک

 ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک
کیپشن: Image Credit: Twitter

 اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ‏ہماری سمت درست ہے، منصفانہ ٹیکس سسٹم پر کام ہو رہا ہے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ان سے مدد کی ضرورت ہے، ایکسچینج ریٹ سے برآمدکنندگان کوفائدہ ہوا تاہم یہ مستقل حل نہیں، ہمیں برآمدکنندگان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کیلیے پرامید رہنا چاہیے، صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی، نئے بجٹ میں مالیاتی خسارے میں کمی کیلیے اقدامات کیے گئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکرماہانہ ایک ارب ڈالرپرآگیا ہے۔ ان دونوں مسائل کوحل کیا جارہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ قرضوں اور بجٹ خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا، دوسرا بڑا چیلنج مالیاتی خسارہ ہے، کچھ سال قبل ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخی بلند سطح یعنی ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو2 چیلنجز درپیش ہیں، ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی، پاکستان میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔