چھپے خزانے کی تلاش میں بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھنے والا شوہر گرفتار

02:03 PM, 11 Jul, 2019

مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع چندراپور میں شوہر نے چھپے خزانے کی تلاش میں بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھا جسے گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پولیس سٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس پی بورکیوٹ نے وقعہ کے متعلق ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دونوں کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اور ایک پنڈت نے اس کے سسرال والوں کو مشورہ دیا کہ  ہندو رسومات کے تحت بیوی کو 50دن تک بھوکا رکھنے پر شوہر کو چھپے ہوئے خزانے کو حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی جس کے بعد شادی کے پہلے روز سے ہی خاتون کو زبردستی رسم و رواج کا پابند بنانے کے لئے ہراساں کیا جاتا رہا۔

خاتون جسمانی اور ذہنی طور پر دباﺅ کا شکار تھی اور زندہ رہنے کے لئے 50دن تک زبردستی کم خوراک پر گزارا کیا جبکہ دن کے اوقات میں اسے روزانہ صبح سے شام تک پوجا کرنے کے لئے کہا جاتا اور رسومات کے دوران اسے کوئی بھی غلطی کرنے پر زدوکوب کیا جاتا۔

پولیس کے مطابق سسرال والوں نے والدین سے بات نہ کرنے کے لئے بہو کا فون بھی چھین لیا تاہم شک ہونے پر باپ بیٹی کے سسرال پہنچ گیا جس پر وہ اپنی بیٹی کی خراب حالت دیکھ کر اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر مہاراشٹرا کی کمیٹی نے پولیس سے اس کے شوہر، سسرال والوں اور دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے رابطہ کیا جس کے بعد بدھ کو خاتون کے شوہر اور پنڈت کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں