سرینگر:اولڈ ٹریفورڈ میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیرمیں لوگوںنے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر جشن منانے اور خوشی کے اظہار کیلئے سرینگر کی سڑکوںپر نکل آئے اور انہوں نے پٹاخے چلائے اور رقص کیا۔
عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت جس نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے کو 18رنز سے شکست دی ۔
کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے اور اس سلسلے میں انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔