محمد شامی پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگادیا

10:57 AM, 11 Jul, 2019

ممبئی:بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوفیہ نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں محمد شامی کے پیغام کا سکرین شاٹ لگا کر لکھا کہ کوئی مجھے بتاسکتا ہے کہ 1.4 ملین فالوروز رکھنے والا یہ اجنبی کرکٹر مجھے کیوں بار بار میسیجز کر رہا ہے۔

خاتون کی پوسٹ پر موجود سکرین شاٹ سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ خاتون کو بار بار میسیج کرکے تنگ کرنے والا صارف کوئی اور نہیں بھارتی کرکٹر محمد شامی ہے اور یہ ان کا آفیشل اکاﺅنٹ ہے۔

مزیدخبریں