امریکہ سے مذاکرات کا نیا دور جلد شروع کیا جائے گا : ترجمان افغان طالبان

12:12 AM, 11 Jul, 2019

کابل : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ سے امن مذاکرات تاحال نہیں ہو رہے ہیں ، جلد مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات کے طویل سلسلے کی وجہ سے فی الحال امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے ، بہت جلد مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ طویل مذاکراتی دور کے دوران کافی نقاط اٹھائے گئے ہیں جن پر اعلیٰ قیادت سے مشاورت ضروری ہے ، دونوں اطراف سے بڑے رہنماﺅں کو اعتماد میں لیا جار ہا ہے جس کے بعدمذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے ۔

مزیدخبریں