واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر امریکی صدر ٹرمپ کو پوپ فرانسس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی برتری حاصل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی سربراہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر 2017ء میں 5.2 کروڑ فالوورز کے ساتھ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی سربراہ بن گئے۔ انہوں نے پوپ فرانسس کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے فالوورز کی مجموعی تعداد 4.7 کروڑ تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں:بڑی سیاسی جماعتوں کی مہنگی ترین میڈیا مہم نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارتی وزیراعظم ہیں۔ ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 4.2 کروڑ جب کہ سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2.6 کروڑ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگ کی قیادت میں پہلارابطہ
یورپ میں برطانوی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے سرفہرست ہیں جن کے سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں ہیں جن کے فالوورز کی تعداد مئی 2017ء میں صدر منتخب ہونے کے بعد تین گْنا بڑھ کر 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں