نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگ کی قیادت میں پہلارابطہ

نگران پنجاب حکومت اور(ن)لیگ کی قیادت میں پہلارابطہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور:نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پران کا استقبال کرنے کے معاملے پر نگران پنجاب حکومت اور( ن ) لیگ کی قیادتمیں پہلارابطہ ہواجس میں لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کے استقبال میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔


 یہ خبر بھی پڑھیں:سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں وطن واپس آرہا ہوں :نواز شریف
   

نگران پنجاب حکومت اور( ن )لیگی قیادت کے پہلےرابطے میں نگران وزیرقانون پنجاب شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ ریلی نکالنے کی اجازت صرف انتخابات کی حدتک ہے، احتجاج پرامن ہوگاتوکارروائی نہیں کریں گے ورنہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔  جس پر مسلم لیگ ( ن )کی قیادت کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنا ہمارا حق ہے ، ہم اپنے قائد کے استقبال میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دو، چور کو عزت نہ دو: عمران خان
   

واضح رہے کہ 13جولائی جمعہ کے روز نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور آ رہے ہیں جن کی آمد پر لیگی رہنما بھرپور استقبال کرنے کو تیار ہیں جبکہ دوسری طرف نیب دونوں رہنما وں کو لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی حکمت عملی طے کر چکا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں