ووٹ کو عزت دو، چور کو عزت نہ دو: عمران خان

06:56 PM, 11 Jul, 2018

بورے والا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلے 20 سالوں میں 2 جماعتیں باریاں لیتی رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی نہ ہوتی تو اب ان دونوں جماعتوں نے باریاں لیتے رہنا تھا۔

بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد مجھے ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔ میرا دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، اللہ تعالیٰ کبھی کبھی عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے۔ پچھلے 20 سالوں میں 2 جماعتیں باریاں لیتی رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی نہ ہوتی تو اب ان دونوں جماعتوں نے باریاں لیتے رہنا تھا۔ پی ٹی آئی اس بار دونوں کرپٹ جماعتوں کو شکست دے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مفروضے کی بنیاد پر نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنا دی گئی: شہباز شریف
  

انہوں نے مزید کہا کہ بے بی بلاول نے زندگی میں کوئی نوکری نہیں کی، بلاول بھٹو نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننے میدان میں آگیا۔ مریم نواز کہتی تھیں کہ لندن کیا میری تو ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوامی مقبولیت میں شہبازشریف عمران خان سے آگے نکل گئے
  

عمران خان نے کہا کہ جب سے نواز شریف کو سزا ہوئی ہے شہباز شریف اور حمزہ خوشیاں منار ہے ہیں۔ حمزہ اور شہباز شریف دل میں میرا شکریہ ادا کر رہے ہیں، یہ دونوں بھی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو، چور کو عزت نہ دو"۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں