مفروضے کی بنیاد پر نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنا دی گئی: شہباز شریف

06:16 PM, 11 Jul, 2018

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ ایک فیصلہ نیب عدالت نے دیا جبکہ ایک فیصلہ 13 جولائی کو عوام دیں گے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ پراسیکیوشن کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا، مفروضے کی بنیاد پر نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنا دی گئی۔

لاہور میں شہباز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شہید ہونے والے افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایسے افراد کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہے۔ 13 جولائی کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حفاظتی ضمانت کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا، نواز شریف
  

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کرپشن کے انبار ہیں وہاں کسی کو نہیں بلایا گیا، نیب میں کئی سو ارب کے کرپشن کیسز زیر التوا ہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں پھر بھی سزا سنا دی گئی۔ احتساب عدالت میں 10، 10 سال سے کیسز زیر التوا ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خوشاب: سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کوقتل کردیا
    

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، انہوں نے بھارت کے 5 دھماکوں کے بجائے 6 دھماکے کیے، دن رات کام کرکے ترقیاتی کام مکمل کیے۔ پی ٹی آئی کی وجہ سے اورنج لائن منصوبے میں تاخیر ہوئی، بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنا جائز اقدام نہیں ہے، 26 جولائی کو تمام بلدیاتی نمائندے بحال ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں