خوشاب: سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کوقتل کردیا

05:02 PM, 11 Jul, 2018

خوشاب : صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک سنگدل خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور دھماکہ، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
 
 پولیس کے مطابق واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی تولہ قیمت 400 روپے گر کر59ہزار 100 رہ گئی
   

دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز(ڈی ایچ کیو)اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں