کوئٹہ: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کرپشن ختم کرنے کے عمل کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچائیں گے۔ ملکی بربادی کے اسباب اب جاری نہیں رہیں گے کیونکہ احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہو گا ورنہ نہیں ہوگا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا احتساب حوالدار، پٹواری نہیں، اوپر سے شروع ہوگا کیونکہ ایک وزیراعلیٰ سے انکوائری کی جا رہی ہے اور مزید 2 وزرائے اعلیٰ سے تحقیقات کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی جیل منتقلی، نیب کو ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا
انہوں نے کہا یہ تاثر نہ دیا جائے کہ نیب انتقامی کارروائی کر رہا ہے بلکہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب محتاط طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے اور 5 لاکھ کی جگہ 5 کروڑ خرچ ہوں گے تو نیب سوال پوچھے گا کیونکہ تعلیمی اداروں کا حال آپ کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسفند یار ولی کا انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان
انہوں نے کہا ہم کب تک جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے اب کرپشن دیمک نہیں کینسر بن گیا ہے۔ کوئی کسی بھی عہدے پر رہا ہو احتساب کریں گے کیونکہ زوال کی بنیادی وجہ کرپشن اور کرپشن ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں