کراچی : نامور پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن نادیہ حسین کو لوگوں نے ہمیشہ ریمپ پر نہایت شاندار انداز میں ہی دیکھا ہے، تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹ پر بغیر میک اپ ایک تصویر شیئر کرکے خواتین کو ایک مضبوط پیغام دیا۔
اداکارہ و ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی، جس میں انہوں نے بالکل میک اپ نہیں کیا تھا، نادیہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سنڈی کروفورڈ کے چیلنج کو اپناتے ہوئے اپنی بغیر میک اپ سیلفی شیئر کی جبکہ نادیہ نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، عائشہ عمر اور ماورا حسین کو بھی چیلنج کیا کہ وہ اپنی بغیر میک اپ کے لی گئیں سیلفیز شیئر کریں۔
نادیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ اس طرح وہ اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے اصل خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دے رہی ہیں۔نادیہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا بہت طاقتور ذریعہ ہے، اس کی مدد سے آپ دنیا کے سامنے خود کو پیش کرسکتے ہیں، اور ظاہر ہے ہم سب ہی پرفیکٹ نظر آنا چاہتے ہیں، کون اپنی تصویر کو بہتر نہیں بناتا لیکن ہم ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر اپنی اصل شخصیت سب کے سامنے لائے تو اسے پسند نہیں کیا جائے گا یہ وقت ہے سمجھنے کا، آپ کا اصل ہی کمال ہے۔
نادیہ کی ساتھی اداکاراوں نے تو اب تک ان کے دیے چیلنج پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، البتہ ان کے اکاو¿نٹ پر موجود فالوورز نے ماڈل کو ان کی اس تصویر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ بہت سے صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد بہت زیادہ تبدیل ہوچکی ہیں۔