سنجے دت نے فلم ”سنجو“ کیلئے 9سے 10کروڑ روپے معاوضہ لیا

11:38 AM, 11 Jul, 2018

ممبئی : بھارتی فلمسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی ”سنجو“کامیابی کی بلندیوں کوچھو رہی ہے۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کیلئے سنجے دت نے 9سے 10کروڑ پر معاملات طے کیے ۔


تفصیلات کے مطابق اس فلم میں منشیات کی لت میں مبتلا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے سنجے دت کی زندگی کے پنہاں رازوں پر سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔فلم ’سنجو‘ نے صرف 7 روز میں 200 کروڑ کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا جب کہ فلم نے عامرخان کی تھری ایڈیٹس کا ٹوٹل بزنس سمیت متعدد ریکارڈ پاش پاش کردیے اور یہ 2 سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی واحد فلم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عامر خان نے فلم ہچکی دیکھنے کے بعد رانی مکھرجی کو ”بڈھی“ کہہ دیا

ذرائع کے مطابق فلم کی اجازت دینے سے قبل سنجے دت کی ٹیم نے فلم سنجو کی انتظامیہ سے کافی طویل مذاکرات کیے جس کے بعد دونوں کے معاملات 9 سے 10 کروڑ میں طے ہوئے جبکہ باکس آفس پر ہونے والے بزنس میں بھی حصہ طے کیا گیا۔

مزیدخبریں