راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہارون بلور پر خودکش حملے کی مذمت کی۔ آرمی چیف نے قمر جاوید باجوہ نے کہا ہماری جنگ ان قوتوں سے ہے جن سے پرامن پاکستان برداشت نہیں اور ہم پرامن، مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔
COAS shares grief of Bilour family & ANP on condemnable targeting of Haroon Bilour & victims of heinous terrorist attk.“We are fighting against nexus of inimical forces which aren’t willing to absorb a peaceful & stable Pakistan. We remain undeterred & shall IA defeat them” COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 11, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: پیسے کی بیرون ملک منتقلی روکنا اصل مقصد ہے، چیف جسٹس
اے این پی امیدوار کی شہادت کے بعد پی کے 78 میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں