پشاور: یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارنر میٹنگ میں دھماکا، دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 6 افراد شہید، جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کے اہلخانہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہارون بلور بشیر بلور کے بیٹے ہیں جو 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم ناصرالملک نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن میں کسی اور ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے: نواز شریف
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر دہشتگردی سے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کو دہشتگردی سے محفوظ کرنا سب کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی دہشتگردی کے شکار ہر پاکستانی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں: مریم نواز
اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت باقی رہنماوں نے بھی پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں