وفاقی پولیس نے چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد عثمان عرف مانی کو گرفتارکرلیا

10:35 PM, 11 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  وفاقی پولیس نے شہریوں کے گھروں، مار کیٹو ں اور فلیٹوں میں گھس کر لیپ ٹاپ، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء  چوری کرنے  کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد عثمان عرف مانی کو گرفتار کرکے دوران تفتیش انکشاف و نشاندہی پر  وارداتوں میں چوری کئے گئے 4عدد قیمتی لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈیز  اور سپیکر برآمد کرلئے۔

پو لیس کی طرف سے منگل کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد میں نقب زنی کی وارداتوں کے انسداد اور ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آ پریشنز  اسلام آ باد سا جد کیانی کی خصوصی ہد ا یا ت پرایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدرنے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر طارق رؤف،  اے ایس آئی  ذوالفقار علی،محمد اشرف معہ جوان سکندر علی ، شیر خان ،سمیع اللہ اور محمد آصف پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بر ؤ ے کا ر لاتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطر ناک مجرم محمد عثمان عرف مانی ولد محمد اسلم قوم مسلم شیخ ساکن مکان نمبر180گلی نمبر66سیکٹرG-7/4،اسلام آباد حال سوھان، اسلام آبادکو گرفتارکرلیا۔

دوران تفتیش ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر وارداتوں میں چھینے گئے کل 04عدد قیمتی لیپ ٹاپ ، LCD اورسپیکر برآمدکر لیا گیا۔

مزیدخبریں