تحریک انصاف کا مسلم لیگ ق اور جماعتِ اسلامی کے سربراہوں سے ٹیلیفونک رابطہ

08:24 PM, 11 Jul, 2017

اسلام آباد : تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیزکردیئے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔

شاہ محمود قریشی نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے الگ الگ جے آئی ٹی کے رپورٹ اور اسکے مندرجات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جماعتوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کے تحریک انصاف کے مطالبے سے مکمل اتفاق کیا۔ رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔سراج الحق کے اسلام آباد واپس پہنچتے ہی شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کے مابین ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں